نئی دہلی، 22 فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعہ کو ہماچل پردیش کے سابق وزیر اعلی ویر بھدر سنگھ کے خلاف منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں اضافی چارج شیٹ دائر کی۔خصوصی جج ارون بھاردواج نے کہا کہ وہ 18 مارچ کو کیس کی سماعت کریں گے۔ای ڈی کی حتمی چارج شیٹ خصوصی پبلک پراسیکیوٹر نتیش رانا اور این کے مٹا کی معرفت دائر کی گئی۔اس معاملے میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے الگ سے سنگھ اور ان کی اہلیہ اور دیگر کے خلاف چارج شیٹ دائر کی تھی۔سی بی آئی نے دعوی کیا تھا کہ سنگھ نے یو پی اے حکومت کے دوران مرکزی وزیر رہتے ہوئے آمدنی کے معلوم ذرائع سے قریب دس کروڑ روپے زیادہ جمع کئے تھے۔سی بی آئی کے مقدمے کی بنیاد پر ای ڈی نے معاملہ دائر کیا تھا۔